Write a thank you letter to your teacher in Urdu


اپنے استاد کے نام شکرگزاری کا خط لکھیں۔

Write a thank you letter to your teacher in Urdu

اپنے استاد کے نام شکرگزاری کا خط لکھیں۔ 

امتحانی مرکز

 15 اگست 2022ء   

محترم استاد صاحب السلام علیکم!

آج میں اس خط کے ذریعے آپ کو ایک دل خوش کن خبر دینا چاہتا ہوں کہ میں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے اور اس سلسلے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

آج کے روز میرا دل فرط مسرت سے جھوم رہا ہے کہ بچپن کا خواب پورا ہو گیا اور میرا میڈیکل کا میرٹ بن گیا۔یہ سب آپ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔آپ ہی نے محنت کرنے اور اساتذہ کا احترام کرنے کا سبق دیا تھا۔جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج میں نے کامیابی حاصل کی۔میرے ذہن میں وہی شعر گونج رہا ہے جو آپ اکثر ہم میں جذبہ پیدا کرنے کے لئے پڑھا کرتے تھے۔

کی نہ جس نے قدر شیدا وقت اور استاد کی

عمر بھر روتا رہا دیکھانا اس نے یوم عید

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ آپ کے مضمون یعنی اردو میں اللہ تعالی نے مجھے بہت اعلی نمبروں سے نوازا ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے میں نے اردو میں 90 نمبر حاصل کیے ہیں۔اس کی وجہ بھی آپ کی انتھک کوششیں اور محنت ہے۔آپ نے ہر لمحہ ایک مشفق استاد کی حیثیت سے ہم تمام طلبہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ہمیں مناسب مشورے بھی دیتے رہے۔آپ ایک مثالی استاد ہیں۔

یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی

سکھاۓ کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی

آج میں جو کچھ بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں اپنی استادوں کی وجہ سے ہوں۔ میرا سراپا آپ کی تعلیمات کا عکاس ہے اور ہر لحظہ میں نے مکمل طور پر آپ کی تقلید کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ کی مشفقانہ انداز تدریس اور مہذب رویے کے لیے میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالی آپ پر ہمیشہ نظر کرم کرے اور آپ کو سدا خوش باش رکھے۔ میں تا عمر آپ کو یاد رکھوں گا اور آپ کے لیے دعائیں ہمیشہ میرے دل سے نکلتی رہیں گی۔

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

میرے دیگر اساتذہ کو بھی میری طرف سے سلام عرض کیجیے گا۔

وسلام

آپ کا شاگرد

محمد واصف ملک     

*

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post